ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

17 جنوری, 2026 08:30

ملک بھر کے بجلی صارفین کو ایک بار پھر اضافی بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کے نرخوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کے مہینے کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست کے مطابق دسمبر میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔

سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران بجلی کی اوسط فی یونٹ لاگت 9 روپے 62 پیسے رہی۔ نیپرا اس درخواست پر 29 جنوری کو سماعت کرے گی، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔