سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

Big news for people planning to go to Saudi Arabia
سعودی عرب میں روزگار حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسکل ویریفکیشن پروگرام (SVP) کے نفاذ کے لیے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد سعودی عرب آنے والے ہنرمند افراد کی مہارت کی تصدیق کرنا ہے تاکہ وہاں کی لیبر مارکیٹ میں معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے اس پروگرام کا اطلاق کر دیا گیا تھا، جس کے بعد اب پاکستان نے بھی اس پر عملی طور پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ اس نظام کے تحت سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند افراد، خصوصاً فنی اور تکنیکی شعبوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو لازمی طور پر اپنی مہارت کی تصدیق کروانا ہوگی۔
اس پروگرام کے تحت امیدواروں کو تکامول پلیٹ فارم کے ذریعے اسکل ٹیسٹ دینا ہوگا۔ یہ ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ امیدوار متعلقہ پیشے کے مقررہ معیار پر پورا اترتا ہے یا نہیں۔ نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اس عمل میں معاون ادارے کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے اور امیدواروں کی رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
رجسٹریشن کے لیے امیدوار کو سب سے پہلے ایس وی پی کے آفیشل پورٹل پر جا کر اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اس کے بعد ذاتی معلومات، پیشہ ورانہ تفصیلات اور متعلقہ ٹریڈ منتخب کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں تشخیصی مرکز اور ٹیسٹ کی تاریخ منتخب کر کے رول نمبر سلپ حاصل کی جا سکے گی۔ مقررہ تاریخ پر امیدوار کو ٹیسٹ میں شرکت کرنا ہوگی۔
حکام کے مطابق اسکل ویریفکیشن ٹیسٹ کی فیس 50 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 14 ہزار بنتی ہے۔ کامیاب امیدواروں کا سرٹیفکیٹ 24 گھنٹوں کے اندر آن لائن پورٹل پر جاری کر دیا جائے گا، جسے بعد میں ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










