جنید صفدر کی اہلیہ شانزے علی کا ‘مہندی’ کا جوڑا کتنا مہنگا؟ لاگت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

How Expensive Was Junaid Safdar’s Wife Shanzeh Ali’s Mehndi Outfit?
جنید صفدر کی دوسری شادی کی مہندی کی تقریب جمعہ کو لاہور میں شریف خاندان کے گھر پر منعقد ہوئی۔
صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور انکی ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد کے علاوہ قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
شانزے علی روحیل کے لباس کو بھارتی معروف لگژری ڈیزائنر سبیاسچی مکہرجی نے ڈیزائن کیا تھا، جو اپنی شاندار اور نفیس برائیڈل ویئر کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سبز رنگ کا یہ لباس روایتی انداز میں تیار کیا گیا تھا اور مہندی کی تقریب کی خوبصورتی اور رسم و رواج کے مطابق موزوں تھا۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر دیکھنے والوں نے انہیں "پریٹی” اور "ریڈیئنٹ” قرار دیا۔
دولہے جُنید صفدر نے بھی اس موقع پر ڈیپ نیوی بلیو رنگ کا روایتی کرتا زیب تن کیا، جس پر سنہری بٹن اور صاف کٹ کی خاصیت تھی، یہ لباس مشہور ڈیزائنر ایچ ایس وائی کا ڈیزائن کردہ تھا۔ اس کے ساتھ انہوں نے سنہری ریشمی شال کندھے پر روایتی انداز میں اوڑھا، جو تقریب کے رنگین ماحول کے ساتھ خوب جچ رہا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









