ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

سامعہ حجاب کس معروف پاکستانی کرکٹر کو بے نقاب کرنے والی ہیں؟ سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

17 جنوری, 2026 14:48

ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامیہ حجاب حال ہی میں سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی گئی ہیں۔

 انفلوئنسر سامیہ حجاب نے اپنی نئی ویڈیو میں اشارہ دیا ہے کہ وہ کسی کرکٹر کو “ایکسپوز” کر سکتی ہیں۔ اس ویڈیو کے بعد مداحوں اور ناظرین کے درمیان قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں سامیہ حجاب نے عندیہ دیا کہ اس وقت کئی مرد آن لائن “ایکسپوز” ہو رہے ہیں اور وہ خود بھی سوچ رہی ہیں کہ آیا کسی کرکٹر سے متعلق معلومات شائع کی جائیں یا نہیں۔

 اس بیان پر مداحوں نے تجسس کا اظہار کیا۔ کچھ صارفین نے قیاس کیا کہ جس کرکٹر کی بات کی جا رہی ہے، وہ ممکنہ طور پر عماد وسیم ہو سکتے ہیں۔

 

 

یہ قیاس اس وقت مزید مضبوط ہوا جب عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے حالیہ بیانات سامنے آئے، جن میں انہوں نے عماد وسیم پر بے وفائی اور جذباتی نظر انداز کرنے کے الزامات عائد کیے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ سامیہ حجاب کسی ہائی پروفائل شخصیت کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

اپنی ویڈیو کے کیپشن میں سامیہ حجاب نے فالوورز سے سوال کیا کہ کیا انہیں ایک کرکٹر کو بھی ان دیگر شخصیات کے ساتھ بے نقاب کرنا چاہیے جو بدعنوانی یا غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کی زد میں ہیں۔ تاہم ناظرین کی ایک بڑی تعداد نے شکوک کا اظہار بھی کیا اور کچھ نے ان کے محرکات پر سوال اٹھائے، جیسے کہ “پچھلے والے پیسے ختم ہو گئے؟”۔

سامیہ حجاب کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی ایشیا کی شوبز اور کھیلوں کی دنیا کی کئی معروف شخصیات سوشل میڈیا پر الزامات کا سامنا کر رہی ہیں۔ سامیہ حجاب کو اس سے پہلے بھی دبئی میں نئے سال کی تقریبات میں بنائی گئی اپنی بولڈ ویڈیوز کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کئی مداحوں نے کہا کہ ان کا طرزِ عمل اور لباس ان کے نام “حجاب” اور اس سے وابستہ اقدار سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ سامیہ حجاب 2025 کے آخر میں اسلام آباد میں حسن زاہد کے خلاف ہراسانی اور اغوا کی کوشش کا مقدمہ درج کروانے کے بعد بھی خبروں میں رہیں، تاہم بعد ازاں یہ کیس واپس لے لیا گیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔