ہفتہ، 17-جنوری،2026
ہفتہ 1447/07/28هـ (17-01-2026م)

ایران میں مظاہروں کے دوران اموات، نقصانات کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں، آیت اللہ خامنہ ای

17 جنوری, 2026 16:20

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات اور نقصانات کے اصل ذمہ دار سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مخالف فسادات ایک منظم منصوبے کے تحت کرائے گئے، جن میں امریکی صدر ذاتی طور پر ملوث تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے الزام عائد کیا کہ امریکی قیادت ایرانی عوام پر بہتان لگانے اور ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اپنے ملک کو جنگ کی طرف نہیں دھکیلنا چاہتا، تاہم بیرونی اور اندرونی مجرموں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی بغاوت کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا تھا، لیکن ایرانی قوم نے ماضی میں بھی ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پہلے بھی بغاوت کرنے والوں کو نہیں چھوڑتا رہا اور آئندہ بھی کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔