بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیر انسانی ہے، محمود خان اچکزئی

بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیر انسانی ہے، محمود خان اچکزئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیر انسانی ہے۔
جامشورو میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین محض ایک دستاویز نہیں بلکہ قوم کے درمیان ایک وعدہ ہے، اگر اس وعدے کو توڑا گیا تو معاشرتی اور سیاسی رشتے کمزور پڑ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندیاں غیر انسانی عمل ہیں، جبکہ ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی کے لیے تمام زبانوں اور قومیتوں کو برابر کا احترام اور شراکت دینا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا تعین پارلیمنٹ کے ذریعے ہونا چاہیے اور موجودہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر ایک ہمہ گیر گول میز کانفرنس بلائی جائے، جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی رائے پیش کرسکیں۔
اپوزیشن لیڈر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ آئین کی پاسداری ریاست کی بقا کی ضمانت ہے اور اس سے انحراف کے اثرات پورے نظام پر مرتب ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










