اتوار، 18-جنوری،2026
اتوار 1447/07/29هـ (18-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

طالبان رجیم میں افغان شرپسند یورپ کے لیے بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ بن گئے

18 جنوری, 2026 10:00

طالبان رجیم کے دوران افغان شرپسند نہ صرف وسطی ایشیا بلکہ اب یورپ کے لیے بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ بن چکے ہیں۔ انتہا پسند سوچ سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح پر بےگناہ جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

بی بی سی اور عرب نیوز کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے حملے کے افغان ملزم کے خلاف باقاعدہ سماعت شروع ہو چکی ہے۔ واقعے میں افغان ملزم نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ماں اور بیٹی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔

استغاثہ کے مطابق افغان ملزم پر 2 افراد کے قتل اور 44 افراد کے قتل کی کوششوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ جرمن چانسلر نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ماہ قبل جرمنی کے شہر آشفن برگ میں افغان شہری کے چاقو حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی طرح گزشتہ برس واشنگٹن میں افغان دہشت گرد کی فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

پاکستان، ایران، امریکا اور یورپ میں غیرقانونی افغان باشندوں کی گرفتاری اور ملک بدری کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق افغانستان دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جس سے خطے کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔