شریف خاندان میں شادی کی گونج، جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی پروقار تقریب کی تصاویر منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔
جنید صفدر کی شادی کی بارات لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد شریک ہوئے۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
نکاح کی رسم چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے ادا کرائی۔ شادی کی تقریبات میں سادگی اور وقار نمایاں رہا۔
جنید صفدر نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں، جن میں وہ سفید رنگ کی شیروانی میں ملبوس دکھائی دیتے ہیں، جبکہ ان کی اہلیہ شانزے علی روحیل نے روایتی سرخ عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب آج جاتی امرا میں منعقد کی جائے گی، جبکہ مہندی کی تقریب بھی اس سے قبل جاتی امرا میں ہی منعقد ہو چکی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












