اسرائیل نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کردیا

اسرائیل نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کر دیا
اسرائیل نے غزہ کے لیے مجوزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بورڈ کے قیام سے متعلق اسرائیل سے کسی قسم کی مشاورت یا رابطہ نہیں کیا گیا۔ بیان میں اس بات پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا کہ اسرائیلی مؤقف کو نظر انداز کر کے فہرست جاری کی گئی۔
اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ وزیر خارجہ گڈیون سار اس معاملے کو جلد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے سامنے اٹھائیں گے تاکہ اسرائیل کے تحفظات سے آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد غزہ میں سیکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیرِ نو کے اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
غزہ بورڈ آف پیس کو فلسطینی اتھارٹی اور غزہ کی انتظامیہ میں اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی مخالفت کے بعد منصوبے کے مستقبل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











