اتوار، 18-جنوری،2026
اتوار 1447/07/29هـ (18-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

طیارہ گِر کر تباہ، پائلٹ سمیت تمام مسافر جاں بحق

18 جنوری, 2026 11:08

انڈونیشیا میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کی علاقائی پرواز، اے ٹی آر 42-500، آج صبح حادثے کا شکار ہوئی۔ طیارے میں 3 مسافر جبکہ 8 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔

بتایا گیا ہے کہ طیارہ یوگیا کارتا سے جنوبی سولاویسی کے شہر مکاسر کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم ایئرپورٹ سے تقریباً 12 میل کے فاصلے پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے کا ملبہ پہاڑی علاقے لیانگ لیانگ، ضلع ماروس میں دیکھا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔