پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

ہونڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

19 جنوری, 2026 10:21

ہونڈا نے بینک الفلاح کے تعاون سے بغیر سود موٹر سائیکل خریدنے کی نئی اسکیم متعارف کروا دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین اب اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

بینک حکام کے مطابق اس سہولت کے تحت ہونڈا کے مقبول ماڈلز CD 70، CG 125 اور CG 150 دستیاب ہوں گے۔ صارفین بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے یہ موٹر سائیکلیں اقساط پر خرید سکتے ہیں، جس سے مہنگائی کے موجودہ دور میں نئی موٹر سائیکل لینا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔

اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا سود وصول نہیں کیا جائے گا۔ تاہم صارفین کو پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔ بینک کا کہنا ہے کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور موٹر سائیکلوں کی فراہمی دستیاب اسٹاک سے مشروط ہوگی۔

قیمتوں کی بات کی جائے تو ہونڈا CD 70 کی قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے اب تقریباً 26,650 روپے ماہانہ اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔ اسی طرح CG 125 اور CG 150 بھی آسان اقساط پر دستیاب ہوں گی، جس سے صارفین کو ایک ساتھ بڑی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

موٹر سائیکل کی بکنگ، اقساط کی مدت اور دیگر شرائط و ضوابط سے متعلق مزید معلومات کے لیے صارفین بینک الفلاح کی ہیلپ لائن یا اس کے سرکاری ذرائع سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔