سانحہ گل پلازہ: صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

سانحہ گل پلازہ: صدر اور وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ، مکمل تعاون کی یقین دہانی
کراچی کے علاقے صدر میں گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سانحے کی تازہ صورتحال دریافت کی۔
صدر مملکت نے گفتگو کے دوران امدادی سرگرمیوں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی اور زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی پر زور دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے آگ بجھاتے ہوئے شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان شوکت کی بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت متاثرین اور سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








