سستی گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

Big News for Those Looking to Buy an Affordable Car
پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے جیکو نے نشات گروپ کے تعاون سے اپنی نئی اور سستی ہائبرڈ ایس یو وی جیکو J5 متعارف کروا دی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کا مقصد سیڈان اور مہنگی ایس یو ویز کے درمیان موجود قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے، تاکہ عام صارف بھی جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے۔
جیکو J5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ گاڑی ہے۔ اس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن کے ساتھ 1.83 کلو واٹ آور بیٹری دی گئی ہے۔ کمپنی اس سسٹم کو “سپر ہائبرڈ ٹیکنالوجی” کا نام دیتی ہے، جو چیری کمپنی نے تیار کی ہے۔ یہ گاڑی دو ویرینٹس، کمفرٹ اور پریمیم میں دستیاب ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے جیکو J5 کا فرنٹ رینج روور ایووک سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔ گاڑی میں واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرِل، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، 18 انچ الائے ویلز، روف ریلز اور جدید بمپر شامل ہیں۔ ڈور ہینڈلز چھپے ہوئے ہیں جو گاڑی کو پریمیم لک دیتے ہیں۔ بوٹ اسپیس مناسب ہے، تاہم اسپیئر ٹائر کی جگہ ریپئر کٹ دی گئی ہے۔ پریمیم ویرینٹ میں پاور ٹیل گیٹ اور 60:40 اسپلٹ ریئر سیٹس بھی دی گئی ہیں۔
اندرونی حصے میں ڈوئل ٹون گرے کلر، سوفٹ ٹچ میٹریل اور کاربن فائبر اسٹائل ٹرم استعمال کی گئی ہے۔ کیبن میں 36 رنگوں کی ایمبینٹ لائٹنگ اور جدید ڈیش بورڈ دیا گیا ہے جو گاڑی کو کشادہ اور جدید احساس دیتا ہے۔
ٹیکنالوجی کے لحاظ سے گاڑی میں 13.2 انچ کا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم موجود ہے۔ اس کے ذریعے ڈرائیونگ موڈز اور ہائبرڈ سیٹنگز کنٹرول کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ وائرلیس ایپل کار پلے، اینڈرائیڈ آٹو اور 8 انچ ڈیجیٹل میٹر بھی شامل ہے۔
سیفٹی کے حوالے سے جیکو J5 میں 6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا، فرنٹ کولیژن وارننگ، ایمرجنسی بریکنگ، لین ڈیپارچر وارننگ، بلائنڈ اسپاٹ مانیٹرنگ، ریئر کراس ٹریفک الرٹ اور ڈرائیور فیٹیگ مانیٹرنگ جیسے جدید فیچرز دیے گئے ہیں۔
کارکردگی کی بات کی جائے تو یہ گاڑی 221 ہارس پاور اور 295 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کی فیول ایوریج تقریباً 18 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔ 51 لیٹر کے فیول ٹینک کے ساتھ یہ گاڑی ایک بار فل ہونے پر تقریباً 950 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔
قیمت کے لحاظ سے جیکو J5 کو پاکستان کی سب سے سستی ہائبرڈ SUV قرار دیا جا رہا ہے۔ کمفرٹ ویرینٹ کی قیمت 66 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ پریمیم ویرینٹ کی قیمت 76 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک برقرار رہیں گی۔
خریداروں کے لیے بینک فنانسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس کے تحت ماہانہ اقساط تقریباً 1 لاکھ 6 ہزار 542 روپے سے شروع ہوتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جیکو J5 ان صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہو سکتی ہے جو سیڈان سے اپ گریڈ ہو کر SUV لینا چاہتے ہیں لیکن فیول ایوریج اور آرام پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











