پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

مشہور اداکار سیو لونگ لیونگ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

19 جنوری, 2026 11:55

ہانگ کانگ فلم انڈسٹری کے معروف مارشل آرٹس اداکار سیو لونگ لیونگ 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سیو لونگ لیونگ کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ خاندان نے بتایا کہ تدفین کے انتظامات نجی سطح پر کیے جا رہے ہیں۔ ان کی آخری رسومات اور الوداعی تقریب 26 جنوری 2026 کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین کے علاقے لونگ گانگ میں منعقد کی جائیں گی۔

سیو لونگ لیونگ 1970 اور 1980 کی دہائی میں مارشل آرٹس فلموں کے مشہور اداکار تھے۔ انہوں نے فلمی کیریئر میں سب سے زیادہ شہرت کردار ’چن ژن‘ سے حاصل کی، جو بعد میں کنگ فو فلموں میں ایک یادگار کردار بن گیا۔

 

 

بعد ازاں انہوں نے نئی نسل کے ناظرین میں بھی اپنی پہچان بنائی۔ خاص طور پر اسٹیفن چاؤ کی عالمی شہرت یافتہ فلم ’کنگ فو ہسل‘ میں کردار ’دی بیسٹ‘ کے ذریعے ان کی اداکاری آج بھی یادگار سمجھی جاتی ہے۔

سیو لونگ لیونگ نہ صرف اسکرین پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے تھے۔ وہ گو جُو ریو کراٹے اور وِنگ چُن میں تربیت یافتہ تھے۔ بروس لی کے بعد ابھرتے ہوئے ’بروسپلوٹیشن‘ اداکاروں میں بھی ان کا نام نمایاں رہا۔

اپنے طویل فلمی کیریئر میں انہوں نے درجنوں کلاسک مارشل آرٹس فلموں میں کام کیا اور کنگ فو سنیما میں ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کے انتقال پر فلمی دنیا اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔