پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

سانحہ گل پلازہ؛ کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا یوم سوگ اور مارکیٹس بند کرنے کا اعلان

19 جنوری, 2026 11:55

کراچی: گل پلازہ سانحے کے تناظر میں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آج یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام مارکیٹیں بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گل پلازہ کے دکانداروں سے اظہار یکجہتی کے لیے مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی۔ اس سے یہ پیغام ملتا ہے کہ تاجر متحد ہیں اور سانحے پر غمگین ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے 24 گھنٹے گزر چکے ہیں اور عمارت میں اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ جو عمارت کل تک جگمگاتی تھی، آج زمین بوس ہو گئی ہے۔

رضوان عرفان نے مزید کہا کہ دکاندار اور ان کے ورکر ابھی بھی عمارت میں موجود ہیں، جبکہ سیکڑوں دکاندار عمارت کے باہر جمع ہیں۔ یہ واقعہ تمام تاجروں کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔