گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف

گل پلازہ آتشزدگی میں تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے، کراچی پولیس چیف
کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ کی ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ یہ بات کراچی پولیس چیف آزاد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
پولیس چیف کے مطابق یہ ایک افسوسناک حادثہ ہے، جس میں اب تک 14 افراد ہلاک، 18 زخمی اور 59 سے 60 افراد لاپتا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں اب کوئی زخمی زیر علاج نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ بھی جمع کرادی گئی ہے اور اگر کسی کی غفلت پائی گئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ ریسکیو آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے اور اختتام کا کوئی وقت طے نہیں کیا جاسکتا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









