‘چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں’، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنے والے شہری کا مبینہ آخری آڈیو پیغام وائرل

'چاروں طرف سے پھنس گیا ہوں'، سانحہ گل پلازہ میں انتقال کرنے والے شہری کا مبینہ آخری آڈیو پیغام وائرل
کراچی: گل پلازہ میں لگی آگ کے دوران ایک شہری کا مبینہ آخری آڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
گل پلازہ کی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھائی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ہلاکتیں 14 ہو گئیں۔
آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گراؤنڈ فلور پر لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی۔ شدید آتشزدگی کی وجہ سے عمارت کے کئی حصے بھی گر گئے۔
وائرل آڈیو میں مبینہ شہری اپنے اہل خانہ سے مخاطب ہے۔ وہ کہتا ہے: "السلام علیکم، میں چاروں طرف سے پھنس چکا ہوں، بہت خطرناک قسم کی آگ لگی ہے، میرا نکلنا بہت مشکل ہوگیا ہے، مجھ سے کوئی غلطی یا کوتاہی ہوئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔”
اس آڈیو میں شہری کی کھانسی اور دروازے یا کھڑکی توڑنے کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں۔
اب تک آڈیو بھیجنے والے شہری کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









