پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائے گا، ایرانی صدر

19 جنوری, 2026 12:30

تہران: ایران نے امریکا کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر کسی بھی حملے کو وہ ملک کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان سمجھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر بیان میں کہا کہ ایران کسی بھی غیر منصفانہ یا جارحانہ کارروائی کا سخت اور فوری جواب دے گا۔

صدر پزشکیان نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر پر حملہ ایران کے خلاف ہمہ گیر جنگ کے مترادف ہوگا۔

یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آیا۔ ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کے خلاف سخت کارروائیوں اور ممکنہ پھانسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ “اب وقت آ گیا ہے کہ ایران میں نئی قیادت آئے۔”

ایرانی صدر نے ملک میں جاری معاشی بحران کی ذمہ داری بھی امریکا اور اس کے اتحادیوں پر ڈالی۔ ان کے مطابق طویل پابندیاں اور دشمنی ایرانی عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔