پیر، 19-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے خبردار!!! بڑی خبر آگئی

19 جنوری, 2026 13:08

پاکستان میں حال ہی میں واٹس ایپ گروپس اور سوشل میڈیا پر ایک پیغام وائرل ہوا، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے رہائشی dastakpunjab.online نامی ویب سائٹ کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ دیئے بغیر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جیو فیکٹ چیک اور حکومتی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ ویب سائٹ جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی ہے۔ اس ویب سائٹ کا حکومتِ پنجاب یا ٹریفک پولیس سے کوئی تعلق نہیں۔

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس، لِرننگ ڈرائیونگ لائسنس، ڈپلیکیٹ لائسنس یا تجدید (renewal) کے لیے صرف حکومتی آفیشل ویب سائٹ dastak.punjab.gov.pk استعمال کی جا سکتی ہے۔ ہر سرکاری ویب سائٹ کا ڈومین govt.pk ہوتا ہے، جبکہ dastakpunjab.online غیر سرکاری اور دھوکہ دہی پر مبنی ویب سائٹ ہے۔

پنجاب ٹریفک پولیس کے ترجمان محمد عثمان قریشی نے کہا کہ کئی جعلی ویب سائٹس اور پیجز سرکاری خدمات کا روپ دھار کر شہریوں کو دھوکہ دے رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے والے افراد کو بایومیٹرک تصدیق، تصاویر، ویڈیو ریکارڈنگ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے لیے خود ٹریفک پولیس مراکز کا دورہ کرنا ضروری ہے۔ یہ عمل مکمل طور پر آن لائن نہیں کیا جا سکتا۔

اوپن سورس انٹیلیجنس ایکسپرٹ انیس قریشی نے بتایا کہ ایسی ویب سائٹس شناختی معلومات اور مالی فراڈ میں ملوث ہوتی ہیں۔ یہ ویب سائٹس صارفین سے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس کی تصاویر اور فون نمبر جمع کرتی ہیں اور آخر میں ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کرتی ہیں۔

فیصلہ یہ ہے کہ حکومتِ پنجاب dastakpunjab.online کے ذریعے ڈرائیونگ ٹیسٹ کے بغیر لائسنس جاری نہیں کر رہی۔ یہ دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف آفیشل ویب سائٹس کا استعمال کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔