گل پلازہ آتشزدگی: خریداری ہوگئی، نکل رہے ہیں، اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف لاپتا خاتون کی آخری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

گل پلازہ آتشزدگی: خریداری ہوگئی، نکل رہے ہیں، اپنی شادی کی شاپنگ میں مصروف لاپتا خاتون کی آخری گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ مال میں ہفتے کی رات لگنے والی آگ کو 36 گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا۔ آتشزدگی کے نتیجے میں عمارت کے دو حصے منہدم ہو گئے۔
فائر فائٹرز نے متاثرہ عمارت سے اب تک ایک بچے سمیت مزید 5 افراد کے اعضاء نکالے ہیں۔ اس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔ تاہم 54 افراد تاحال لاپتا ہیں۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون شامل ہے، جبکہ باقی تمام مرد ہیں۔ ناقابل شناخت لاشوں کو امانتاً ایدھی سرد خانے میں منتقل کیا گیا ہے۔
چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے بتایا کہ گل پلازہ میں مرکزی آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
سانحے کے دوران، ایک دکاندار آفتاب نے اپنے اہل خانہ کو آخری پیغام بھیجا۔ اس نے کہا: "میں آگ میں پھنس گیا ہوں، بہت خطرناک آگ لگی ہے، نکلنا مشکل ہے، اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو مجھے معاف کر دینا۔”
گل پلازہ میں لاپتا افراد کی فیملی نے بتایا کہ ان میں دلہن، ان کی والدہ، ایک بہن بھائی اور والدہ شامل ہیں۔ یہ سب نمرہ کی عید کے بعد شادی کی شاپنگ کے لیے آئے تھے۔ آخری کال میں بتایا گیا کہ خریداری مکمل ہو گئی ہے اور 15 منٹ میں گھر کے لیے نکل رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








