منگل، 20-جنوری،2026
پیر 1447/07/30هـ (19-01-2026م)

عالمی منڈی میں پاکستانی چاول کی دھوم، دنیا میں تیسری پوزیشن حاصل

19 جنوری, 2026 20:53

پاکستان چاول برآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، جس کی تصدیق بین الاقوامی جریدے گلف نیوز کی رپورٹ سے بھی ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2026 کے آغاز پر پاکستان نے عالمی سطح پر چاول برآمد کرنے والے ممالک میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ دسمبر 2025 میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خصوصی طور پر باسمتی چاول کی برآمدات میں 50 فیصد سے زائد اضافے نے اس نمایاں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دسمبر 2025 کے دوران پاکستان نے مجموعی طور پر 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول عالمی منڈیوں کو برآمد کیے۔

اسی مدت میں ویتنام کی چاول برآمدات 3 لاکھ 87 ہزار ٹن رہیں، جس کے بعد پاکستان نے ویتنام کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان سے سب سے زیادہ چاول متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیے گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔