منگل، 20-جنوری،2026
منگل 1447/08/01هـ (20-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

سانحہ گل پلازہ: ہولناک آتشزدگی کے باوجود مسجد میں موجود قرآن پاک محفوظ رہے

20 جنوری, 2026 09:39

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے والی ہولناک آتشزدگی نے پورے شہر کو غم میں مبتلا کر دیا۔ آگ کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں خاندان متاثر ہوئے۔ تاہم تباہی کے ان دل دہلا دینے والے مناظر کے درمیان ایک ایسا منظر بھی سامنے آیا جس نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔

 آتشزدگی کے بعد سرچ آپریشن جاری

آگ بجھنے کے بعد ریسکیو ادارے گل پلازہ کے ملبے کو ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 مسجد میں موجود قرآن پاک محفوظ ملے

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھوئیں اور راکھ سے اٹے ماحول میں جب ریسکیو اہلکار گل پلازہ کی مسجد میں داخل ہوئے تو وہاں رکھے قرآن پاک مکمل طور پر محفوظ حالت میں موجود تھے۔ اہلکاروں نے قرآن پاک کو احترام کے ساتھ اٹھایا اور محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باوجود مسجد کے اندرونی حصے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ یہ منظر دیکھ کر موقع پر موجود افراد جذباتی ہو گئے۔

 ریسکیو حکام کا مؤقف

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گل پلازہ کے پہلے فلور پر قائم مسجد کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا ہے۔ مسجد میں کسی شخص کے پھنسے ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 ہلاکتیں اور لاپتا افراد

سانحہ گل پلازہ میں اب تک 26 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 83 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ واقعے نے شہر بھر میں غم اور خوف کی فضا قائم کر دی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔