منگل، 20-جنوری،2026
منگل 1447/08/01هـ (20-01-2026م)

گل پلازہ والی دونوں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند، شہریوں کیلئے متبادل روٹس کون سے ہیں؟

20 جنوری, 2026 10:06

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گل پلازہ کے اطراف دونوں سڑکیں بند ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندش سرچ اور ریسکیو آپریشن کے دوران حفاظتی وجوہات کی بنا پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے متبادل راستے جاری کیے ہیں۔ نمائش سے آنے والی گاڑیوں کو موبائل مارکیٹ کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ ٹاور سے نمائش جانے والی ٹریفک کو گارڈن اور تبت سینٹر کی جانب بھیجا جا رہا ہے۔

مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی صورتحال

شاہراہ فیصل سے میٹروپول جانے والی سڑک پر ٹریفک شدید جام ہے۔ جیل چورنگی سے گرومندر جانے والی سڑک پر بھی گاڑیوں کی رفتار کم ہے۔ تین ہٹی سے صدر جانے والا راستہ اور حسن اسکوائر سے مزار قائد جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

ریسکیو اور سرچ آپریشن

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے بتایا کہ آج ریسکیو ٹیمیں عمارت کے اندر داخل ہو کر سرچ آپریشن کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر سڑکیں بند رکھی گئی ہیں تاکہ آپریشن میں کسی قسم کا نقصان نہ ہو۔

سانحہ گل پلازہ کی تازہ صورتحال

گل پلازہ میں پیش آنے والی آگ نے کراچی کے شہریوں کو سوگوار کر دیا ہے۔ اب تک 26 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 83 افراد لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے انسانی اعضا نکال رہی ہیں۔

لاشوں کی شناخت اور ڈی این اے سیمپلز

سول اسپتال کے پولیس سرجن نے بتایا کہ اب تک 20 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ ناقابل شناخت لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی ہیں۔
لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے جا رہے ہیں۔ اب تک 18 فیملیز نے اپنے ڈی این اے سیمپلز جمع کرا دیے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔