گل پلازہ ریسکیو کارروائی بروقت تھی، کوئی تاخیر نہیں ہوئی: سی او او ریسکیو

سانحہ گل پلازہ: ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے سے پانی کی کمی دور نہ کی جاسکی، چیف فائر آفیسر
کراچی: گل پلازہ میں ہونے والے سانحے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی خبریں سامنے آئیں، تاہم سی او او ریسکیو ڈاکٹر عابد جلال الدین نے اس تاثر کو مسترد کردیا۔
ڈاکٹر عابد جلال الدین نے ایک بیان میں کہا کہ گل پلازہ میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی تھی، جس میں ریسکیو کا رسپانس بروقت اور مؤثر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کے تمام آلات موقع پر موجود تھے اور اسٹاف کی حفاظت کے ساتھ سرچ آپریشن جاری رہا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو اہلکار دوسری اور تیسری منزل پر سرچنگ کر رہے ہیں۔ پلازہ کے تیسرے فلور سے ابھی تک کوئی لاش نہیں ملی، تاہم تلاش کا عمل جاری ہے۔
سی او او ریسکیو نے زور دیا کہ کسی بھی عمارت میں فائر الارم کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر ایگزٹ، اسپرنکل سسٹم اور دیگر حفاظتی انتظامات نہ صرف انسانی جان بچانے میں مددگار ہوتے ہیں بلکہ ریسکیو آپریشن کی کارکردگی بھی بڑھاتے ہیں۔
ڈاکٹر عابد جلال الدین نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کی ترجیح ہمیشہ اسٹاف کی حفاظت اور عمارت کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے سرچنگ کا عمل جاری رکھنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








