منگل، 20-جنوری،2026
منگل 1447/08/01هـ (20-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

گاڑی مالکان خبردار!!! اہم فیصلہ ہوگیا

20 جنوری, 2026 10:51

ڈولفن اسکواڈ نے شہر بھر میں جعلی اور فیک نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی کارروائی کی ہے۔ اس آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشکوک گاڑیاں راؤنڈ اپ کی گئیں اور تحویل میں لے کر متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دی گئیں۔

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے بتایا کہ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے مختلف علاقوں میں مشکوک گاڑیاں نشاندہی کی گئی تھیں، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی گاڑیوں پر درست اور رجسٹرڈ نمبر پلیٹس نصب کریں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور آئندہ بھی ایسے آپریشن جاری رہیں گے۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والے اکثر جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں، اس لیے شہریوں کو چاہیے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور اپنے تحفظ کے لیے نمبر پلیٹس درست رکھیں۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔