منگل، 20-جنوری،2026
منگل 1447/08/01هـ (20-01-2026م)
تازہ ترین خبریں

ٹویوٹا گاڑی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

20 جنوری, 2026 10:58

پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی مقبول آف روڈ ایس یو وی ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کے بعد فارچیونر کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے کم ہو گئی ہے، جس سے یہ گاڑی اب زیادہ صارف دوست ہو گئی ہے۔

پاک وہیلز کے ویب پلیٹ فارم کے سنیل منج نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ قیمت میں کمی کی سب سے بڑی وجہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی ہے۔ اس کے نتیجے میں گاڑی کی قیمت میں تقریباً 15 لاکھ روپے کمی آئی۔ باقی 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن میں سے کم کیے۔

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے تصدیق کی کہ حکومت کے ٹیکسوں میں کمی کے بعد کمپنی نے صارفین کے لیے قیمت میں مزید کمی کی۔ ان کے مطابق گاڑی کی قیمت میں 55 سے 65 فیصد حصہ حکومت کے ٹیکسز پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں سیلز ٹیکس 25 فیصد، ایف ای ڈی 10 فیصد اور دیگر ٹیکسز شامل ہیں۔ ٹیکس کم ہونے کے بعد قیمت میں مجموعی کمی ممکن ہوئی۔

ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمتوں میں فارچیونر جی (Fortuner G) کی قیمت اب 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے ہے، جبکہ فارچیونر وی (Fortuner V) کی نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز میں پچھلی قیمت کے مقابلے میں 25 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔