قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے، مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں، فیلڈ مارشل

قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے، مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں، فیلڈ مارشل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے، مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر مملکت داخلہ بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔
فیلڈ مارشل کو نیشنل پولیس اکیڈمی پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ملکی امن، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دہشت گردی اور داخلی سیکیورٹی چیلنجز کے خلاف پولیس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل کو شیلڈ پروگرام اور پولیس کی جدید تربیتی کاوشوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ، فیلڈ مارشل نے کیڈٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس پولیس سے ملاقات کی، پولیس کو پہلی دفاعی لائن قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کے تحفظ میں پولیس کا کردار کلیدی ہے۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ جدید پولیسنگ اور عوامی اعتماد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، قانون نافذ کرنا ایک مقدس امانت ہے، مسلح افواج پولیس کے ساتھ کھڑی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








