تحریک انصاف کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر
اسلام آباد: مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن جاری
سینیٹ کے سیکرٹری حفیظ اللہ شیخ نے قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ کا بیان
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ کی 32 میں سے 22 اپوزیشن اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف کو مقرر کرنے کا اختیار صرف چیئرمین سینیٹ کے پاس ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے اعلان کیا: "سینیٹر ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کیا جاتا ہے۔”
تاخیر کی وجہ
یوسف رضا گیلانی نے بتایا کہ قائد حزب اختلاف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر عدالتی پروسیجر کے باعث ہوئی۔ اب رولز کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









