بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

گرین لینڈ پر ممکنہ امریکی ٹیرف ناقابل قبول ہیں: کینیڈا

21 جنوری, 2026 10:30

واشنگٹن/ڈیووس: کینیڈا نے گرین لینڈ سے متعلق ممکنہ امریکی ٹیرف کی سخت مخالفت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر کسی بھی قسم کا معاشی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔

ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ پر ٹیرف لگانے کا تصور ہی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اس معاملے پر گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

مارک کارنی کا کہنا تھا کہ عالمی نظام اس وقت شدید تبدیلیوں سے گزر رہا ہے اور دنیا طاقتور ممالک کے درمیان مقابلے کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں معاشی فیصلے بھی سیاسی دباؤ کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معاشی انضمام کو اب دباؤ ڈالنے کے ہتھیار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو عالمی تجارت کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ اگر ممالک مذاکرات کی میز پر موجود نہ ہوں تو فیصلے ان کے بغیر ہی کر لیے جاتے ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات نہ صرف عالمی استحکام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں بلکہ چھوٹے اور خود مختار علاقوں کے حقوق بھی متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ تجارتی فیصلے باہمی احترام اور مشاورت کے ذریعے کیے جائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔