موبائل فون خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

Big news for Pakistanis looking to buy mobile phones
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے 62 اقسام کے استعمال شدہ اور پرانے برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد درآمدی ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو عالمی منڈی میں موجود قیمتوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ویلیوایشن رولنگ نمبر 2035 آف 2026 جاری کی ہے۔ نئی ویلیوز کا اطلاق کمرشل بنیادوں پر بغیر پیکنگ اور لوازمات کے درآمد کیے جانے والے استعمال شدہ موبائل فونز پر ہوگا۔ ان میں ایپل، سام سنگ، گوگل پکسل اور ون پلس جیسے برانڈز شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سابقہ ویلیوایشن رولنگ ڈیڑھ سال سے زائد پرانی ہو چکی تھی اور عالمی مارکیٹ کے حالیہ حالات کی عکاسی نہیں کر رہی تھی۔ اس دوران کئی نئے اسمارٹ فون ماڈلز مارکیٹ میں آ چکے تھے جبکہ پرانے ماڈلز اپنی مدت استعمال پوری کر چکے تھے۔ اس وجہ سے ڈیپریسی ایشن میں تبدیلی ضروری ہو گئی تھی۔
کسٹمز حکام نے کسٹمز ایکٹ 1969 کی دفعات 25 اور 25A کے تحت نئی ویلیوایشن کا عمل شروع کیا۔ نئے رولنگ کے تحت کسٹمز ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسز مقررہ ویلیوز کے مطابق لگیں گے، چاہے موبائل فونز کی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔
رولنگ کے مطابق درآمد شدہ استعمال شدہ فونز کو پاکستان برآمد کرنے سے کم از کم چھ ماہ پہلے ایکٹیویٹ کرنا ضروری ہے۔ درآمد کنندگان کو ایکٹیویشن کی مدت ظاہر کرنی ہوگی جس کی تصدیق متعلقہ سیسنگ افسران کریں گے۔
یہ اقدام درآمد کنندگان کے لیے شفافیت لانے اور کسٹمز کلیمز کو عالمی معیار کے مطابق کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










