سوشل میڈیا صارفین خبردار!!! پی ٹی اے نے بڑی وارننگ جاری کردی

Social Media Users Beware!!! PTA Issues Major Warning
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال صرف تفریح یا معلومات کے لیے نہیں بلکہ اس کے ذمہ دارانہ استعمال کی بھی ضرورت ہے۔ اتھارٹی نے کہا کہ صارفین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر غیر قانونی، نفرت انگیز، ہتک آمیز یا جھوٹے مواد کو شیئر کرنے یا پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔
پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ریاستی اداروں، عدلیہ یا عام افراد کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانا نہ صرف عوامی اعتماد کو کمزور کرتا ہے بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کو بھی متاثر کرتا ہے۔ اس طرح کے مواد کی وجہ سے معاشرے میں تقسیم اور کشیدگی بڑھ سکتی ہے، جو سماجی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال مجموعی ڈیجیٹل نظام کو بھی کمزور کرتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آزادیِ اظہار کے حق کا استعمال قانونی اور اخلاقی حدود میں رہ کر کریں۔
پی ٹی اے نے الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) 2016 کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ غیر قانونی آن لائن سرگرمیاں قابلِ سزا جرم ہیں۔ غیر قانونی یا نقصان دہ مواد شیئر کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق یہ ذمہ داری صرف صارفین کی نہیں بلکہ ہر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی بھی ہے کہ وہ اپنی خدمات کو محفوظ اور ذمہ دارانہ طور پر استعمال کرے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










