فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریکارڈ سطح عبور کر گئی

Gold and silver prices break all global records
کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ سونا پہلی بار 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا۔ یہ ملکی مارکیٹ میں سونے کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 10 ہزار 888 روپے کا اضافہ ہوا۔ اب 10 گرام سونا 4 لاکھ 34 ہزار 123 روپے میں دستیاب ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ فی اونس سونا 127 ڈالر مہنگا ہو کر 4,840 ڈالر تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق عالمی سیاسی بے یقینی اور امریکی ڈالر کی کمزوری نے سونے کی قیمتیں بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











