بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

سابق وفاقی وزیرداخلہ انتقال کرگئے

21 جنوری, 2026 12:48

سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز انتقال کر گئے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ میجر(ر) راجہ نادر پرویز نے پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عوام کی خدمت کی۔

راجہ نادر پرویز نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور اسلامی جمہوری اتحاد کے مختلف ادوار میں حصہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ کے عہدے کے علاوہ وہ وزارتِ پانی و بجلی کے ذمہ دار بھی رہ چکے ہیں۔

انہوں نے چار مرتبہ فیصل آباد اور ایک مرتبہ راولپنڈی سے رکن قومی اسمبلی کے طور پر منتخب ہو کر عوامی خدمات انجام دیں۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔