الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Great News for Electric Vehicle Enthusiasts
وزیر اعظم نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کی جانب سے الیکٹرک بائیک، رکشہ، لوڈر اور گاڑیوں کے لیے سبسڈی کا آغاز کر دیا گیا ہے، 41 ہزار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے پہلے فیز میں مالی سبسڈی دی جائے گی۔
پہلے فیز میں 40 ہزار الیکٹرک موٹر بائیکس، ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز شامل ہیں۔
صارفین کو ای بائیک پر 80 ہزار روپے تک سبسڈی ملے گی، سبسڈی کی رقم برارہ راست بینک میں منتقل کی جائے گی۔
دوسرے فیز میں 78 ہزار 170 الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 8.95 ارب کی سبسڈی دی جائے گی، تصدیق شدہ درخواست دہندگان کو رقم منتقل کر دی گئی ہے۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











