بدھ، 21-جنوری،2026
بدھ 1447/08/02هـ (21-01-2026م)

گل پلازہ میں ایک دکان سے 30 لاشیں برآمد؛ جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی

21 جنوری, 2026 17:11

کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق میزنائن فلور سے مزید 30 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد ہلاکتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ دکانداروں نے اطلاع دی تھی کہ آگ لگنے کے وقت میزنائن فلور پر کئی افراد موجود تھے۔ سرچ آپریشن کے دوران تمام لاشیں ایک کراکری کی دکان سے ملی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملبہ ہٹانے کا کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ لاشوں کو طریقے سے نکالا جا سکے۔

آگ لگنے کے بعد کئی افراد جان بچانے کے لیے دکان کے اندر ہی بند ہو گئے تھے۔ بعد میں ان افراد کی آخری موبائل لوکیشن بھی اسی مقام سے ٹریس ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔