محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

Pakistan Meteorological Department Forecasts Rain and Snowfall in Different Parts of the Country
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی نئی پیشگوئی کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا آغاز ہو گیا ہے۔ کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔ برف پڑنے کے باعث سردی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہو گئی ہے، جس سے آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔
برفباری کے بعد کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات کرنا پڑے۔ بارش کے باعث کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے۔ نوشکی میں برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے چلا گیا ہے۔ محکمہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ کراچی میں آج دوپہر سے شام کے دوران بارش کا امکان موجود ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ آج بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









