گل پلازہ کی بجلی بند نہ کرواتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے: تنویر پاستا

گل پلازہ کی بجلی بند نہ کرواتے تو جو لوگ باہر نکلے وہ بھی نہیں نکل سکتے تھے: تنویر پاستا
کراچی: صدر گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن، تنویر پاستا نے سانحہ گل پلازہ کے دوران پلازہ کی بجلی بند کرنے کی وجہ واضح کر دی ہے۔
جائے حادثہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنویر پاستا نے کہا کہ مارکیٹ کے داخلی راستے بند نہیں تھے۔ ایمرجنسی ریمپ کھلی ہوئی تھی اور مسجد کے باہر جانے کے دو راستے بھی دستیاب تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی احتیاطاً بند کی گئی تھی۔ اگر یہ قدم نہ اٹھایا جاتا تو جو لوگ آگ کے دوران باہر نکلنے کی کوشش کرتے، وہ بھی محفوظ طور پر باہر نہیں نکل پاتے۔ یہ فیصلہ جان بچانے کے لیے کیا گیا۔
تنویر پاستا نے مزید بتایا کہ تاجر ایسوسی ایشن اور ریسکیو اہلکاروں نے مل کر ایمرجنسی انتظامات کو بہتر بنایا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو محفوظ نکالا جا سکے۔
دوسری جانب، سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے جاں بحق افراد کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامینیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیسٹ اس لیے کیے جائیں گے تاکہ معلوم ہو سکے کہ آگ تیزی سے پھیلنے کی وجوہات کیا تھیں اور عمارت میں کسی کیمیکل کی موجودگی کا اثر بھی جانچا جا سکے۔
اب تک سانحہ گل پلازہ میں 61 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے اور 86 افراد لاپتا ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے لاشیں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









