ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great News for Those Applying for a Driving License
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے عمل میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے سہولیات میں بہتری کے بعد صرف تین ہفتوں کے دوران 8 لاکھ 80 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو قانونی اور محفوظ ڈرائیونگ کی طرف راغب کرنا ہے۔
ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اس مختصر مدت میں 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ لائسنس حاصل کیے۔ اسی طرح 2 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ شہریوں کو نئے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اس کے علاوہ 2 لاکھ 78 ہزار سے زائد افراد نے اپنے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2 ہزار سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 25 ہزار سے زیادہ افراد نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھایا، جو شہریوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہو رہا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے واضح کیا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لائسنس کے حصول کے رجحان میں اضافے سے ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے، جو ایک خوش آئند بات ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









