پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان سمیت کون سے ممالک غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہوچکے ہیں؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان سمیت اب تک 19 ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں قائم کیے گئے غزہ بورڈ آف پیس میں شامل ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی کے امور کی نگرانی ہے، لیکن اس کے چارٹر میں دائرہ کار صرف غزہ تک محدود نہیں کیا گیا۔
اب تک بورڈ میں شامل ہونے والے ممالک میں پاکستان، قطر، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، بحرین، مصر، اردن، قازقستان، ازبکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔
اسی کے ساتھ ارجنٹینا، آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، ہنگری، کوسوو، مراکش اور ویتنام نے بھی اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بورڈ میں شامل ہونے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔
غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے امریکا نے مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بورڈ کا حصہ بنیں، جس میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔
بورڈ کے قیام کے بعد یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ادارہ غزہ کی ترقی، تعمیر نو اور بین الاقوامی تعاون میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












