جمعرات، 22-جنوری،2026
جمعرات 1447/08/03هـ (22-01-2026م)

ورلڈ اکنامک فورم میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

22 جنوری, 2026 15:26

ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔ دونوں اہم شخصیات کی شرکت کو پاکستان کے لیے سفارتی سطح پر ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس کے دوران مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون پر بات کی گئی۔ اسی طرح امریکا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات میں خطے میں امن، سیکیورٹی اور اقتصادی استحکام پر گفتگو ہوئی۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مستقبل کے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عالمی معیشت، عالمی چیلنجز اور مستقبل کی پالیسیوں پر اہم نکات سامنے آئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔