بڑی خوشخبری؛ "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم سے متعلق حکومت نے اہم تبدیلی کردی

Big News: Government Makes Important Change to "Apni Chhat, Apna Ghar" Scheme
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اب اسے جوائنٹ فیملیز تک بڑھا دیا ہے۔
اس توسیعی منصوبے کے تحت پنجاب کی جوائنٹ فیملیز گھر کی توسیع یا نئے گھر کی تعمیر کے لیے بلاسود اور آسان اقساط پر قرض حاصل کر سکیں گی۔ وزیراعلیٰ نے گھروں کی توسیع کے لیے بلاسود قرض کے نفاذ کی بھی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس اسکیم کے تحت جون 2026 تک ایک لاکھ 60 ہزار گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب میں جن افراد کے پاس زمین نہیں ہے، انہیں زمین فراہم کی جائے گی اور گھر بنانے کے لیے بلاسود اور آسان قرض بھی دیا جائے گا۔
اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1534 پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ جہلم میں 194، قصور میں 129، فیصل آباد میں 84 اور لودھراں میں 59 پلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی دیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کو اپنا گھر فراہم کرنا اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









