جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

26 جنوری, 2026 16:21

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق آئندہ دو ماہ تک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ معیشت کو درپیش موجودہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ایکسپورٹ میں کمی جبکہ امپورٹ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جو تجارتی خسارے پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی صورتحال ابھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آئی۔ اندازہ ہے کہ جون میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد سے اوپر جا سکتی ہے، جس کی وجہ سے پالیسی ریٹ کو محتاط انداز میں برقرار رکھا گیا ہے۔

گورنر کے مطابق اسٹیٹ بینک کا مقصد مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنا اور معاشی استحکام کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری پر منفی اثر نہ پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی معاشی حالات، تیل کی قیمتیں اور درآمدات کا دباؤ بھی فیصلے میں اہم عوامل رہے ہیں۔ آنے والے مہینوں میں معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر دوبارہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔