نئی یا پرانی گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع

Car owners beware!!! Major restriction imposed
بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے دیے جانے والے قرضوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 میں آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 319 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2024 میں یہ رقم 235 ارب روپے تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایک سال میں گاڑیوں کی خریداری کے رجحان میں خاصی تیزی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2025 کے مقابلے میں بھی دسمبر میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔ نومبر میں آٹو فنانسنگ کا حجم 318 ارب روپے تھا جو دسمبر میں بڑھ کر 319 ارب روپے ہو گیا۔ یوں ماہانہ بنیاد پر اس شعبے میں 0.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عوام اب بھی بینک فنانسنگ کے ذریعے گاڑیاں خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف گاڑیوں کے قرضے ہی نہیں بلکہ نجی شعبے کو دیے گئے مجموعی قرضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ دسمبر 2025 تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 10 ہزار 671 ارب روپے تک پہنچ گیا، جبکہ دسمبر 2024 میں یہ رقم 10 ہزار 582 ارب روپے تھی۔ اس طرح مجموعی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 0.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












