جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

نئے کرنسی نوٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

27 جنوری, 2026 10:24

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹس کی چھپائی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

 اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پیر کے روز مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے نوٹس کی تیاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اب صرف کابینہ کی حتمی منظوری کا انتظار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق منظوری ملتے ہی دو سے تین مختلف مالیت کے کرنسی نوٹس ایک ساتھ چھاپے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ نوٹس فوری طور پر مارکیٹ میں نہیں آئیں گے بلکہ مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں اتنی تعداد میں نوٹس شائع کیے جائیں گے کہ پرانے نوٹس کو آہستہ آہستہ بدلا جا سکے۔

جمیل احمد نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گا کہ نئے نوٹس کی فراہمی مناسب مقدار میں ہو تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جب تک مرکزی بینک کے پاس مطلوبہ ذخیرہ موجود نہیں ہوگا، نئے نوٹس گردش میں نہیں لائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ سب سے پہلے کون سی مالیت کے نوٹس متعارف کروائے جائیں گے۔ اس وقت ملک میں 10، 20، 50، 75، 100، 500، 1000 اور 5000 روپے کے نوٹس زیر استعمال ہیں۔ ان میں سے چند نوٹس کو نئے ڈیزائن کے ساتھ مرحلہ وار بدلا جائے گا۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔