جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے ایران ہم سے ڈیل کر لے گا: امریکی صدر

28 جنوری, 2026 09:24

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا ایک بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے، تاہم امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے گا۔

آئیوا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا بلکہ مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، اور امید ہے کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا۔

تقریب کے دوران امریکی صدر نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا بھی باضابطہ آغاز کر دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ وسط مدتی انتخابات با آسانی جیتیں گے، اور خبردار کیا کہ اگر انتخابات میں ناکامی ہوئی تو امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل امریکا شدید مہنگائی کا شکار تھا، تاہم اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور مہنگائی میں واضح کمی آئی ہے۔ ان کے مطابق امریکا اس وقت سرمایہ کاروں کے لیے ایک محفوظ ملک بن چکا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کا حجم 18 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی سرحدیں غیر قانونی تارکین وطن کے لیے مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں اور آج امریکا کو دنیا میں پہلے سے کہیں زیادہ عزت حاصل ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔