جمعہ، 6-فروری،2026
جمعہ 1447/08/18هـ (06-02-2026م)

بھارت میں طیارے کی کریش لینڈنگ، مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت 5 افراد ہلاک

28 جنوری, 2026 09:53

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں ایک چارٹرڈ طیارے کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثہ ضلع پونے کے علاقے بارہ متی میں پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ لینڈنگ کے دوران اچانک توازن کھو بیٹھا، جس کے بعد وہ زمین سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد شدید زخمی حالت میں نکالے گئے، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ طیارہ حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ابھی تک حادثے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق ابتدائی طور پر فنی خرابی یا موسمی حالات کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ بھارتی حکومت کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اجیت پوار کی ہلاکت کو مہاراشٹرا کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔