رمضان نگہبان پیکیج!!! 10,000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟ آسان طریقہ جان لیں

Ramzan Nigehban Package: How to get Rs. 10,000?
رمضان المبارک کے موقع پر پنجاب حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے امدادی منصوبے “رمضان نگہبان پیکیج” کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیکیج کے تحت صوبے بھر کے مستحق خاندانوں کو براہِ راست مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ مہنگائی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے لیے 47 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے تقریباً ایک کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔ پنجاب بھر میں 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ راشن کارڈ رکھنے والوں کے لیے امدادی رقم کو 3 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے 20 لاکھ سے زائد نگہبان کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ ان کارڈز کے ذریعے شہری بینک آف پنجاب کے برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک سے منسلک کسی بھی اے ٹی ایم سے رقم حاصل کر سکیں گے۔ کارڈز کی فعال سازی کے لیے صوبے بھر میں 136 مراکز قائم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ خود مستحق افراد کے گھروں تک پہنچ کر نگہبان کارڈز فراہم کرے تاکہ عوام کو لمبی قطاروں میں نہ کھڑا ہونا پڑے۔ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور عوام کو آسانی فراہم کرنا ہے۔
مزید برآں، ہر تحصیل میں آٹھ نگہبان دسترخوان قائم کیے جائیں گے جہاں روزانہ دو ہزار افراد کو افطاری فراہم کی جائے گی۔ صوبے کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار بھی قائم کیے جائیں گے جبکہ دیگر علاقوں میں عارضی بازار لگائے جائیں گے تاکہ اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر دستیاب ہوں۔
پورے نظام کی نگرانی کے لیے ایک جدید “رمضان نگہبان ڈیش بورڈ” بنایا گیا ہے۔ حکام بذریعہ فون مستحق افراد سے رابطہ کر کے رقم کی وصولی کی تصدیق کریں گے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی سے بچا جا سکے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ رمضان المبارک میں کوئی بھی مستحق خاندان خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ غریب عوام کی مدد حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











