کوہستان اسکینڈل: نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری

لگژری گاڑیاں، سونا، اربوں کی جائیدادیں؛ نیب کی کوہستان کرپشن کیس میں تہلکہ خیز کارروائی
پشاور: نیب نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی یکمشت ریکوری کی۔ مرکزی ملزم قیصر اقبال کے فرنٹ مین، ڈمپر ڈرائیور ممتاز خان نے قومی خزانے میں 4 ارب 5 کروڑ روپے جمع کرائے۔ اس کے بعد ممتاز خان کو رہا کر دیا گیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ممتاز خان نے پلی بارگین کے تحت رقم نقد، جائیداد اور گاڑیوں کی صورت میں جمع کرائی۔
ذرائع کے مطابق، قیصر اقبال نے مبینہ طور پر ممتاز خان کو اپنے فرنٹ مین کے طور پر استعمال کیا۔ ممتاز خان نے جعلی کمپنی کے نام پر بینک اکاؤنٹس کھولے اور ان کے ذریعے قومی خزانے سے بڑی رقم منتقل کی۔
احتساب عدالت کے انتظامی جج ظفر خان نے گزشتہ روز ممتاز خان اور اس کی پلی بارگین کی درخواست کی سماعت کی۔ ڈپٹی پراسیکیورٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا محمد علی نے عدالت کو بتایا کہ ممتاز خان کو تحقیقات کے دوران نیب نے 4 ارب روپے کی ٹرانزیکشن سے متعلق ثبوت حاصل کر لیے تھے۔
اس دوران ممتاز خان نے نیب حکام سے درخواست دی کہ وہ پلی بارگین کرنا چاہتا ہے۔ عدالت نے درخواست منظور کر لی، جس کے بعد ممتاز خان رہا کر دیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











