رمضان المبارک سے قبل بجلی صارفین کے لیے انتہائی بُری خبر آگئی

Extremely bad news for electricity consumers ahead of Ramadan
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کے تحت درخواست جمع کروائی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اگلے ایک ماہ کے دوران بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہو سکتا ہے۔
سی پی پی اے نے اپنی درخواست میں بتایا کہ دسمبر 2025 میں مجموعی طور پر 8 ارب 48 کروڑ 70 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو 8 ارب 20 کروڑ 80 لاکھ یونٹس فراہم کی گئی۔ دسمبر کے مہینے میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 9.62 روپے رہی۔
ذرائع کے مطابق دسمبر میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 18.07 فیصد رہی، مقامی کوئلے سے 13.99 فیصد، درآمدی کوئلے سے 10.13 فیصد، قدرتی گیس سے 11.20 فیصد اور درآمدی گیس سے 17.24 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار 25.05 فیصد رہی۔
نیپرا اتھارٹی اس درخواست پر کل سماعت کرے گی اور فیصلہ آنے کے بعد بجلی صارفین پر قیمت کا اثر پڑے گا۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











