ایرانی حکومت پہلے سے زیادہ کمزور ہو چکی ہے، امریکی وزیر خارجہ

جعلساز امریکی وزیر خارجہ بن کر اعلیٰ ملکی اور غیر ملکی حکام سے رابطہ کرنے لگے
واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت اس وقت پہلے کے مقابلے میں زیادہ کمزور نظر آ رہی ہے۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے اور معاشی بحران نے حکومت کی گرفت کو کمزور کر دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ مستقبل قریب میں ایران میں ایک بار پھر بڑے احتجاجی مظاہرے شروع ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق حالیہ برسوں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہزاروں افراد ہلاک ہوئے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی ایرانی عوام میں شدید بے چینی پیدا کر رہی ہے، جو کسی بھی وقت نئی احتجاجی لہر کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے۔ ان مظاہروں کے دوران کئی افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









